عمران خان کے پاس استعفے کے سوا کوئی راستہ نہیں، مولانا فضل الرحمان

348

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس استعفے کے سوا کوئی راستہ نہیں، ان کو جانا پڑے گا۔

ڈی آئی خان میں میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اب پورے ملک میں تحریک چلائیں گے، گلے کوچوں اور بازاروں میں تحریک چلے گی، اس نااہل حکومت کو جانا پڑے گا، ہم اسے گھر بھیجیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال میں ملکی معیشت تباہ ہوگئی ہے، تاجر، صنعتکار اور کاروباری حضرات حکومتی معاشی پالیسیوں پر سراپا احتجاج ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے جمہوری راستہ اپنایا، سیاسی و جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے اور اس نااہل حکومت کو جانا پڑے گا۔