گوگل سیاسی اشتہارات شائع نہیں کرے گا

352

گوگل نے متنازع سیاسی  مہمات پر مشتمل اشتہارات شائع نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق گوگل کا کہناہےکہ سیاسی مہم چلانے کیلئےسیاسی مخالفین کو ہدف بنانے والے اشتہارات اب نہیں چلائے جائیں گے،اس پالیسی کا آغاز ایک ہفتے کے اندر برطانیہ سے کیا جائے گا جس کے بعد یہ دنیا بھر میں نافذ العمل ہوگی۔

گوگل کی اس پالیسی کے تحت یو ٹیوب اور گوگل سرچ جیسے پلیٹ فارمز پر مخالفین کو نشانہ بنانے کی غرض سے گوگل سرچ سے حاصل کیا گیا متوقع ووٹرز کا ڈیٹا مہم میں استعمال کرنے کے قابل نہیں ہوگا جبکہ سیاسی مہم میں مخالفین کو عمر، جنس اور مقام کی بنیاد پر ہدف بنایا جاسکے گا۔

اس کے علاوہ گوگل نے اشتہارات میں گمراہ کن بیانات کے خلاف فیس بک کے ساتھ مل کر ایکشن لینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کا کہنا تھا کہ ان کا سوشل نیٹ ورک (فیس بک) سیاسی امیدواروں کی طرف سے یا کمپین میں فیکٹ چیک ایڈورٹائزنگ نہیں کرےگا۔

واضح رہے  ایک اور سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹربھی سیاسی اشتہارات شائع نہ کرنے کا اعلان کرچکا ہے۔