الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کی روزانہ سماعت کرنے کا فیصلہ

245

الیکشن کمیشن نے اپوزیشن کی درخواست منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس کی روزانہ سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی عدم موجودگی میں الیکشن کمیشن کے 2 ارکان نے تحریک انصاف کے خلاف غیر ملکی اور ممنوعہ پارٹی فنڈنگ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر درخواست کی سماعت کی، الیکشن کمیشن نے اپوزیشن کی درخواست منظور کرلی۔

اپوزیشن جماعتوں کی درخواست چیف الیکشن کمشنر اورارکان کو بھجوا دی گئی ہے جب کہ 26 نومبر سے پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی کارروائی روزانہ کی بنیاد پر چلے گی۔