سندھ کی اعلیٰ درجے کی کھجوروں کی ایک روزہ نمائش کا انعقاد

993

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ایگری کلچر ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے زیر اہتمام اور امریکی ادارہ برائے زراعت کے تعاون سے مقامی ہو ٹل میں سندھ کی اعلیٰ درجے کی کھجوروں کی ایک روزہ نمائش کا انعقاد کیا گیا،

نمائش میں خیرپور اور سکھر کے اضلاع سے کھجور کے30 سے زائد کاشتکاروں اور تاجروں کے لئے اسٹالوں کا بندوبست کیا گیا تھا جن میں ان اضلاع میں کاشت کی جانے والی کھجور کی مختلف اقسام نمائش اور خرید و فروخت کے لئے دستیاب تھی،نمائش کے ذریعے کھجور کے کاشتکاروں اور تاجروں کوایک پلیٹ فارم کے ذریعے وہ کھجور اور کھجور سے بننے والی مختلف مصنوعات کی نمائش کی گئی ہیں،کھجور کے نمایاں خریداروں اور صنعت کاروں سے براہِ راست روابط قائم اور کاروباری معاہدے بھی کئے گئے ہیں،

نمائش سے کاشتکاروں اور تاجروں کو کھجور کی پراسیسنگ، پیکنگ اور مارکیٹنگ کے جدید تقاضوں کے بارے میں آگہی کے علاوہ کھجور کی صنعت سے وابسطہ اہم افراد کے ساتھ معلومات کے تبادلے اور ان سے منسلک ہونے میں بھی سہولت دی گئی،نمائش صبح 10سے شام 6بجے تک جاری رہی۔ کھجور کی فصل سے وابسطہ اہم صنعت کاروں، فیکٹری مالکان، تاجران، میڈیا کے نمائندوں اور حکومتی افسران کی بڑی تعداد نے نمائش میں شرکت کی ہے۔

پاکستان ایگری کلچر ڈویلپمنٹ پروجیکٹ اور امریکی ادارہ برائے زراعت کے تعاون سے شروع کیا جانے والا پانچ سالہ (2021-2016) منصوبہ ہے۔ جس پر وِن روک انٹرنیشنل ادارہ برائے زرعی ترقی عملدرآمد کر رہا ہے،پروجیکٹ کا مرکوز صوبہ پنجاب اور صوبہ سندھ میں کھجور، ٹماٹر،کیلے اور سرخ مرچ کی ویلیو چین کی ترقی ہے۔ پروجیکٹ کے مقاصد میں کاشتکاروں کی تربیت اور جدید ٹیکنالوجی تک رسائی کے ذریعے پیداوار اور منافع میں اضافہ کرنا اور ویلیو چین سے منسلک اہم افراد بشمول کاشتکار، کاروباری افراد اور صنعتی اداروں کے درمیان روابط قائم کرکے ملکی اور غیرملکی تجارت کو بڑھانا شامل ہیں،کھجور کی ویلیو چین کی ترقی کے لئے اپنے آغاز سے ہی پروجیکٹ کھجور کے کاشتکاروں،تاجروں اور پاکستان کے نمایاں خریداروں اور صنعت کاروں کے مابین روابط استوار کرنے میں سہولت کاری کررہا ہے۔ان کوششوں کی بدولت کجھور کے کاشتکاروں،تاجروں اور خریداروں کے مابین کھجوروں کی خرید و فروخت کے کئی معاہدے ہو چکے ہیں۔