محمد رضوان امپائر کے متنازع فیصلے کا شکار ہوگئے

312

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں امپائر کے متنازع فیصلے کا شکار ہو گئے۔

آسٹریلیا کےخلاف کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز پیٹ کمنز کی بال پر ٹم پین نے محمد رضوان کا کیچ لیا ،ٹی وی ری پلے کےمطابق پیٹ کمنز نے نو بال کی تھی لیکن امپائرز نے فیصلہ بولر کے حق میں دے دیا۔ اس فیصلے پر کمنٹیٹرز سمیت مبصرین سب ہی حیران رہ گئے۔

محمد رضوان34 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔