اکرم خان درانی گرفتاری سے بچ گئے

353

اسلام آبادہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم خیبرپختونخوا اکرم خان درانی کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری نمٹا دی۔

 چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس  دیے کہ گرفتاری سے سرکاری خزانے پر بوجھ پڑتا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر انکوائری سے بہت سی چیزیں واضح ہو جاتی ہیں۔

جمعرات کو  چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا اکرم خان درانی کی عبوری ضمانت میں توسیع سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے آغاز پرکاش ٹیوٹر میں بیرسٹر رضوان احمد نے عدالت کو بتایا یا کہ چیئرمین نیب نے کہا ن اکرم خان درانی کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے۔ اکرم خان درانی کے خلاف تین انکوائریاں چل رہی ہیں۔

 چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ روزانہ کی بنیاد پر تفتیش سے بہت سی چیزیں واضح ہو جاتی ہیں۔ محض الزامات پر گرفتاری سے سرکاری خزانے پر بوجھ پڑتا ہے۔