سرگودھالاہور روڑ پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے 20سالہ موٹر سائیکل سوار جاںبحق

110

سرگودھا(این این آئی)سرگودھالاہور روڑ پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے 20سالہ موٹر سائیکل سوار نوجوان جاںبحق ہو گیا جس کی نعش اسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق نواحی موضع کھمب کہنہ کا 20 سالہ نوجوان لیاقت موٹر سائیکل پر سرگودھا سے گاوں جارہا تھا کہ نواحی چک 82 جنوبی کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کوٹکر مار دی اور ڈرائیور فرار ہو گیا۔اس حادثہ کے نتیجہ میں 20 سالہ نوجوان لیاقت موقع پر دم توڑ گیا۔تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لے کر متوفی کی نعش اسپتال منتقل کر دی جس میں پولیس مصروف تفتیش ہے۔