آصف سم سم کے سی سی آئی ہاؤسنگ، کنسٹرکشن اینڈ رئیل اسٹیٹ کمیٹی کے چیئرمین مقرر

594

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی منیجنگ کمیٹی کے نو منتخب رکن اور ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کی لا اینڈ آرڈر کی سب کمیٹی کے کنوینر اور سدرن ریجن کے سابق چیئرمین اور سم سم گروپ کے چیئرمین آصف سم سم کراچی چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی ہاؤسنگ، کنسٹرکشن اینڈ رئیل اسٹیٹ پر سب کمیٹی کے چیئرمین مقرر اور راحیل ہارون کو سینئر وائس چیئرمین منتخب کردیاگیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ کمیٹی چیئرمین کے سی سی آئی کے پلیٹ فارم سے تعمیراتی شعبے اور رئیل اسٹیٹ کو درپیش مسائل حل کریں گے۔