غیر جمہوری حکومت عوام کے درد کو نہیں سمجھ سکتی‘قمر زمان کائرہ

147

وزیرآباد(آن لائن)پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ غیر جمہوری عمل کی پیداوارحکومت عوام کے درد کو نہیں سمجھ سکتی۔پاپولر ازم کو آگے لاکر نیا تجربہ کیا گیا ہے، مضبوط مرکز ملک کو صحیح سمت میں نہیں چلا سکتا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پارٹی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل پنجاب چودھری منظور احمد، نائب صدر چودھری و دیگر ذمے داران نے بھی خطاب کیااور شرکت کی۔انہوں نے کہا کہمرضی کے سیاستدان لانے سے نتیجہ ناکامی کی صورت میںنکلا، فیصلے کرانے والے اب نئے فیصلے کریں گے،عدلیہ، فوج اور بیورو کریسی نیب کے نظام سے باہر ہیں،صرف 2 جماعتوں کا احتساب ہو رہا ہے۔ 73کا آئین پوری طرح بحال نہیں ہے۔ قمرزمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان اپنا ایجنڈا پورا کریں اور وعدوں کے مطابق عوام کو ریلیف دیں۔ غیر جمہوری عمل کی پیداوار کو عوام کا درد نہیں ہو تا۔ ملکی اداروں نے بہت تجربات کیے ،جو کام آئین اور قانون کرنے کی اجازت نہیںدیتا وہ بھی کیا گیا۔ گملوں میں سیاسی پودے اگائے گئے ،مارشل لا لگائے گئے۔