لاہور ایئرپورٹ پر کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

357

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی 10 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلی۔

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس اور اینٹی نارکوٹکس فورس کو پی آئی اے کے کچھ ملازمین نے بتایا کہ لاہورعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے یارڈ میں کھڑے اسٹیل کے خالی کنٹینر میں سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔

برآمد ہونے والی ساڑھے10 کلو 388 گرام ہیروئن انتہائی اعلیٰ کوالٹی کی ہے۔ ہیروئن اسٹیل کنٹینر کے خفیہ خانے بناکر مہارت سے چھپائی گئی تھی۔ ہیروئن کے تین پیکٹس کی نشاندہی پی آئی اے کے عملے نے کی۔