“مولانا صاحب کے فرزند کی تنخوا ومراعات حلال اور جائز ہیں؟”

1148

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا صاحب آپ کےفرزند کی تنخواہ اور مراعات حلال اور جائز ہیں؟

میڈیا سے بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دھرنے کیخلاف آپکی نفرت انگیزی اوردھمکیاں تاریخ کا حصہ ہیں، مولانالشکرکشی،غیرجمہوری ہتھکنڈوں میں ناکامی کے بعد اپنی خفت مٹانےکی کوشش کررہےہیں، مولانا صاحب حلقے میں جائیں، سیاسی طور پر ہلکے نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب آپ جس طرح خالی ہاتھ اسلام آباد آئےویسے ہی خالی ہاتھ لوٹ گئے،قوم نے دیکھ لیا کہ کون اسلام آباد سے چلتا بنا،عوام نے آپ کومسترد کرکے ثابت کیا کہ وہ انتہا پسندی کے ساتھ نہیں۔