امریکی صدر نے کانگریس کو 3000 امریکی فوجیوں کی تعیناتی کے بارے میں آگاہ کردیا

237

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس رہنماؤں کو 3000 امریکی فوجیوں کوسعودی عرب بھیجنے کے بارے میں آگاہ کردیا ۔

ٹرمپ کی جانب سے  کانگریس کو لکھے گئےاپنےخط میں کہا ہے کہ “ایران خاص طور پر تیل کی تنصیبات کو نشانہ بناکر خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ بن سکتاہے “۔ایران کی مدد سے حوثیوں نے گزشتہ ستمبرمیں سعودی تیل کمپنی آرامکو کی تنصیبات پر حملے کیے تھے۔

ٹرمپ نے اپنے خط میں کہا کہ جیسا کہ میں 22 جولائی کو بتایا گیا تھا کہ ہم نے ایران کے جارحانہ سلوک کا مقابلہ کرنے کیلئےسعودی عرب میں مزید فوج بھیج رہے ہیں۔جوخطے کے دفاع کو مستحکم کرنے اور ایرانی اشتعال انگیزی کی روک تھام کیلئےہوگا۔

امریکی صدر نےمزید کہا کہ پہلے سے موجود فوجیوں کے علاوہ سعودی عرب میں مزید 3ہزار امریکی فوجی تعینات کیے جائیں گے۔سعودی عرب میں اضافی فوج کی تعیناتی کے ساتھ مملکت کے دفاع کو مضبوط بنانے کیلئےراڈار اور میزائل نظام بھی شامل ہیں۔