شہباز شریف کا بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی استعفیٰ منظور

337

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نےقائد حزب اختلاف شہباز شریف کا بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) استعفیٰ منظور کرلیا۔

میڈیا رپورٹس  کےمطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہباز شریف کا بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) استعفیٰ منظور کرلیا ہے اور اس حوالے سے  قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق شہبازشریف کے استعفیٰ کا اطلاق 20 نومبر 2019 سے ہوگا۔

واضح رہے کہ شہبازشریف نے رواں سال جون میں  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔شہباز شریف کی جگہ اب ن لیگ کے رانا تنویر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کیلئے نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔