میزان بینک’’ وننگ ٹو گیدر کرکٹ ٹورنامنٹ‘‘ آپریشنز اور کسٹمر سپورٹ ٹیم نے جیت لیا

369
میزان بینک سالانہ وننگ ٹوگیدر کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کے کپتان مرزا ایوب بیگ کو مہمان خصوصی گروپ ہیڈکسٹمر سپورٹ میزان بینک محمد رضاٹرافی دے رہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میزان بینک نے این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی میں اپنا سالانہ ’’وننگ ٹو گیدر کرکٹ ٹورنامنٹ 2019 ‘‘کا انعقاد کیا۔ اس ٹورنامنٹ میں کراچی ریجنزاور ہیڈ آفس کی کل13ٹیموں نے حصہ لیا۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ آپریشنز کسٹمر سپورٹ اور کراچی ایسٹ کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا ۔ میچ کافائنل آپریشنز اور کسٹمر سپورٹ ٹیم نے جیت لیا۔ ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی گروپ ہیڈ کسٹمر سپورٹ میزان بینک محمدر ضا تھے ۔فاتح ٹیم کے کپتان مرزا ایوب بیگ نے کیپٹل مارکیٹ میزان بینک گروپ ہیڈ کسٹمر سپورٹ محمد رضا سے ٹرافی وصول کی۔ اس موقع پر بینک کے سینئر ایگزیکٹوز بھی موجود تھے۔اس موقع کے مہمانان خصوصی فیض الرحمن ، گروپ انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ اے ڈی سی ریاض احمد، ہیڈ ایڈمنسٹریشن اینڈ برانچ ایکسٹینشن، ریجنل جنرل منیجر کامران ظفر، قاضی محمد عامر، اسد علوی، ڈیجیٹل بینکنگ کے سربراہ اور بینک کے سینئر ایگزیکٹو پی ایم او علی عمران بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گروپ ہیڈ کسٹمر سپورٹ میزان بینک محمد رضا نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا او راس طرح کے کھیلوں کی سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیا ۔ انہوں نے بطور ٹیم کام کرنے کی ترغیب دی ۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کی کوششوں کو بھی سراہا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں عملے اور ان کے اہل خانہ کو ٹیم کی ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے کا موقع فراہم کیا گیا۔