چین اور آسٹریا میں شدید برف باری‘ ہنگامی حالت نافذ

436
آسٹریا میں زمین اور درختوں نے برف کی چادر اوڑھ رکھی ہے‘ چھوٹی تصویر میں دریا کا پانی جم جانے سے کشتیاں جامد ہو گئیں، چینی حکام بھی موجود ہیں

بیجنگ؍ ویانا (انٹرنیشنل ڈیسک) چین اورآسٹریا میں شدید برف باری سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق یورپی ملک آسٹریا کے مختلف حصوں میں برف باری اور سیلابی صورتحال کے باعث ہنگامی حالت نافذ ہے۔ دوسری جانب آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ میں اولے برسنے کے بعد کئی علاقوں میں تباہی کے مناظر دیکھنے میں آئے۔ طوفانی موسم کے باعث درخت گاڑیوں اور گھروں کے اوپر گر گئے۔