لبنان: پارلیمانی اجلاس کے موقع پر اضافی سیکورٹی تعینات

165
بیروت: لبنانی دارالحکومت میں پارلیمانی اجلاس کے موقع پر سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے مابین جھڑپیں ہو رہی ہیں

بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) لبنانی دارالحکومت بیروت کے وسطی حصے میں اہم اجلاس کی سیکورٹی کے لیے فوج کے اضافی دستے تعینات کر دیے گئے۔ بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق بیروت میں پارلیمانی اجلاس کے انعقاد کے موقع پر ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اور کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے اضافی اہل کاروں کو طلب کیا گیاتھا، تاہم نفری بڑھانے کے باوجود مظاہرین اور سیکورٹی اہل کاروں کے مابین پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔ قبل ازیں مظاہرین کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں اور پارلیمانی اجلاس کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔