کینٹ پرل ریزیڈنسی اینڈ شاپنگ مال کی بکنگ کا آغاز ہوگیا

833
کینٹ پرل ریذیڈنسی اینڈ شاپنگ مال کی افتتاحی تقریب کے موقع پر چیئر مین العصر گروپ امان اللہ میمن،ڈائریکٹر عدنان میمن،چیئر مین آباد محسن شیخانی،وائس چیئر مین عبدالرحمٰن،کراس چیک کے CEOشاہد رسول و دیگر کاگروپ فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تعمیرات کی دنیا میں 23 سال سے مختلف رہائشی اور تجارتی منصوبے پیش کرنے والے العصر گروپ آف کمپنیز نے صفورا چورنگی رم جھم ٹاور کے قریب ایک اور رہائشی و تجارتی منصوبے ’’کینٹ پرل ریزیڈنسی اینڈ شاپنگ مال‘‘ کی بکنگ کا آغاز کردیا۔ گزشتہ روز سائٹ آفس میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں گروپ کی 23 ویں سالگرہ بھی منائی گئی۔ تقریب میں العصر گروپ کے چیئرمین امان اللہ میمن، ڈائریکٹر عدنان میمن کے علاوہ چیئرمین آباد صمحسن شیخانی، سینئر وائس چیئرمین سہیل وارند،علی راتادیا، سابق چیئرمین آباد حسن بخشی، شاہد رسول، ناصر لاکھانی، ابراہیم حبیب، مصطفی شیخانی، ندیم جیوا، رضوان آدھیا اور دیگر بلڈرز و ڈیولپرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے سائٹ آفس کا دورہ کیا اور بکنگ میں دلچسپی ظاہر کی۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے امان اللہ میمن نے کہا کہ تعمیرات کی دنیا میں العصر گروپ آف کمپنیز نے عوام کے رہائشی و تجارتی منصوبوں میں بڑا اہم کردار ادا کیا ہے۔ گزشتہ 2سال کے دوران زیر تعمیر منصوبوں میں سے صنوبر ٹوئن سٹی، کینٹ ویوٹاور، ہانیز ایکسی لینسی، الزہرہ ٹاورز سمیت دیگر منصوبوں کے قبضے الاٹیز کے حوالے کیے جاچکے ہیں۔ کینٹ پرل ریزیڈنسی اینڈ شاپنگ مال کو بھی وعدے کے مطابق مکمل کرکے الاٹیز کے حوالے کیا جائے گا۔ اس منصوبے میں 3،4،5 اور 6کمروں کے لگژری فلیٹس، ڈپلکس شامل کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ شورومز، دکانیں، ائرکنڈیشنڈ شاپنگ مال، جمنازیم، کمیونٹی سینٹر، چلڈرن پلے ایریا، جائے نماز، 2 منزلہ پارکنگ ایریا وغیرہ کی سہولتیں بھی موجود ہیں۔
کینٹ پرل ریزیڈنسی