حکومتی منصوبہ بندی کے باعث ملک مشکل دور سے نکل آیا‘ عارف علوی

577
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی تقریب سے خطاب کررہے ہیں

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت کی اقتصادی منصوبہ بندی کے باعث ملک مشکل دور سے نکل آیا‘ تعصبات اور تفریق کو ختم کرنے کے لیے ’’ہم پاکستانی‘‘ پروگرام کو آگے بڑھایا جائے۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ملک گیر’’ہم پاکستانی‘‘ تربیتی مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان پر 10 گنا بڑی فوج رکھنے والے ملک بھارت نے حملہ کیا تو پاک فوج نے اس کا منہ توڑ جواب دیا‘ موجودہ حکومت وطن عزیز کو معاشی اور سماجی طور پر ایک مضبوط مملکت میں تبدیل کرنے کے لیے کوشاں ہے اور حکومت کی بہترین منصوبہ بندی کی وجہ سے پاکستان مشکل دور سے نکل آیا ہے‘ حکومت کی پالیسیوں کی کامیابی کے لیے شہریوں کا تعاون اشد ضروری ہوتا ہے‘ اس لیے دانشمندی اور حب الوطنی کا تقاضا ہے کہ معاشرے میں تعصبات اور تفریق کو ختم کرنے کے لیے ’’ہم پاکستانی‘‘ پروگرام کو اس کی اصل روح کے عین مطابق آگے بڑھایا جائے‘صلاح الدین ایوبی نے انصاف کا پیغام دیا‘ انسانی برابری اور اقلیتوں کا احترام اہم ہے‘ پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔
عارف علوی