آرمی چیف کی ایرانی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں،سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

268
تہران: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایرانی صدر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کررہے ہیں

تہران ،راولپنڈی(صباح نیوز+اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران کے سرکاری دورہ کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی، ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری ایڈمرل علی شمس خانی اور ایرانی آرمی چیف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے ٹویٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایرانی قیادت سے ملاقاتوں میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے امور زیر غور آئے۔ایرانی صدر حسن روحانی سے اہم ملاقات میں خطے کی سیکورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے اسے تسلیم کیا اور خطے میں قیام امن کی کوششوں کو واشگاف الفاظ میں سراہا۔قبل ازیں آرمی چیف نے ایرانی سپریم نیشنل سیکورٹی ایڈمرل علی شمخانی اور فوج کے سربراہ میجر جنرل عبدالرحیم موسوی سے ملاقاتیں کی۔ ان ملاقاتوں میں علاقائی سیکورٹی صورتحال اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔خیال رہے کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ گزشتہ روز سرکاری دورے پر تہران پہنچے تھے، جہاں انہوں نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد حسین سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال اور امن واستحکام پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ پاک ایران سرحد پر سیکورٹی امور بھی زیر غور آئے۔
آرمی چیف