طالبان نے امریکی ہیلی کاپٹر مار گرایا

268

افغانستان میں امریکی ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کے نتیجے میں 2 امریکی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان نے ہیلی کاپٹر کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو افغانستان کے صوبے لوگر میں تباہ کیا گیا۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ امریکا کے چنوک ہیلی کاپٹر کو گزشتہ رات لوگر کے علاقے پنگرام میں تباہ کیا گیا۔افغانستان کی وزارت دفاع کی جانب سے بھی اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر ایسے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں کہ ہیلی کاپٹر کو طبالبان نے تباہ کیا ہو اور نا ہی ہیلی کاپٹر حادثے میں کوئی افغان اہلکار زخمی ہوا ہے۔