پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس، وزیراعظم کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

210
Imran Khan (file foto)

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو 5 دسمبر کو سنایا جائے گا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی ، اس موقع پر سرکاری وکیل نے عمران خان کی بریت کی درخواست کی مخالفت کے بجائے حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان کو مقدمہ سے بری کر دیا جائے تو کوئی اعتراض نہیں، یہ سیاسی طور پر بنائے گئے کیسز ہیں، ان کیسز سے نکلنا کچھ بھی نہیں، صرف عدالت کا وقت ضائع ہوگا۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس کی سماعت مکمل کرلی اور فیصلہ محفوظ کرلیا جو 5 دسمبر کو سنایا جائےگا۔