“نواز شریف کا نام سن سن کر ہمارا دماغ سن ہو گیا”

80

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف کا اس طرح جاناپاکستانی سماج کےلیے بدقسمتی ہے نواز شریف کا اس طرح جانا معاشرے کی ناکامی کا تاثر گہرا ہوا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کاہ کہ  لاہورہائیکورٹ کےفیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرنی چاہیے، ہفتے کےدن نوازشریف کےکیس کا فیصلہ ہوا، اس فیصلےپرسپریم کورٹ میں اپیل کرنےکےحوالےسےآج کابینہ اجلاس میں غورہوگا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کی صحت کے لیے دعاگوہیں، نوازشریف کی صحت پرکوئی مسئلہ نہیں،اللہ انہیں صحت دے نوازشریف کے خلاف کیسزہم نے نہیں بنائے، نواز شریف کا  صبح سے سن سن کر  ہمارا دماغ سن ہو گیا ہے، دیکھتے ہیں نوازشریف واپس آتے ہیں یا نہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ این آر اونہیں ہوگا،ن لیگ اپنے منشورکا نام رکھیں چمڑی جائےمگردمڑی نہ جائے۔