سیاست اور ریاست کا تصادم ،قومی سطح پر بے اعتمادی پیدا کر رہا ہے، لیاقت بلوچ

102

 

لاہور(نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالم اسلام کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے۔بدقسمتی سے طویل مدت سے پاکستان میں سیاست اور ریاست کا تصادم ،قومی ،عسکری اور سیاسی قیادت کے درمیان بے اعتمادی کا بحران پیدا کررہی ہے۔یہ وقت ہے کہ ملک و ملت، جمہوریت ،پارلیمانی نظام کے تحفظ ،عوام کے دکھ در د ، بڑھتے مسائل کے مداوے کے لیے بر وقت اقدامات کیے جائیں ۔ متحارب سیاسی فریق اپنی دانش اور فہم کھو رہے ہیں۔غیرجانبدار اورسینئر و بااعتماد شخصیات آگے بڑھیں ،قومی فرض ادا کریں اور قومی ترجیحات پر حکومت سیاست اور ریاست کو متفق کیا جائے۔صدارتی نظام ہو یا پارلیمانی، عمل نہ کیا جائے تو دونوں کا حشر خراب ہی ہوا ہے۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ حکومت نواز شریف کے مقدمے پر کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف موقف اختیار کررہی ہے۔اگر حکومت یہ تسلیم کرلیتی ہے کہ نواز شریف کی بیماری خطرناک ہے تو اب بلاوجہ کی سیاست نہ کی جائے۔علاج کی سہولت دینے کا اقدام کیا ہے تو اب سنجیدگی سے عمل بھی کرے ۔بدلتا موقف حکومت کا چہرہ ہی خراب کررہا ہے۔عمران
خان کی اسی کیفیت کے پیش نظر ان کے معا لجین نے انہیں آرام اورخصوصی گپ شپ کی ہدایت کی ہے۔حکومت عوام کی حالت پر رحم کرے اور عوام کے معاشی روزگار اورمہنگائی کے مسائل حل کرے۔
لیاقت بلوچ