ٹریفک جام کا مسئلہ شہریوںکیلیے سردرد بن چکا، ندیم قاضی

134

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد کے صدر ندیم قاضی نے کہا ہے کہ ٹریفک جام کا مسئلہ شہریوںکے لیے سردرد بن چکا، ہیوی ٹریفک کی دن کے اوقات میں شہر میں داخلے پر پابندی کے باوجود آمد و رفت جاری ہے، ٹریفک نظام کی درستی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کیے جائیں ۔پیر کو اپنے ایک بیان میں ندیم قاضی نے ضلعی انتظامیہ و پولیس کی توجہ ٹریفک نظام کی زبوں خالی
کی طرف دلاتے ہوئے کہا کہ ٹریفک جام ہونا حیدرآباد کا بڑا مسئلہ بن گیا ہے ، غلط راستوں سے موٹر سائیکل و گاڑیوں کی آمد فٹ پاتھ پر قبضوں اور کم عمر ڈرائیوں کے باعث حادثات آئے دن جنم لیتے رہتے ہیں پورے شہر میں ٹریفک پولیس کی عملداری کہیں نظر نہیں آتی اور حیدرآباد کی عوام اس صورتحال کے باعث قیمتی وقت کا ضیاع اور حادثات سے پریشان ہے۔ نائب صدر شعیب جعفری انچارج میڈیا سیل رضوان احمد گدی و دیگر اراکین کمیٹی نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سربراہ سے مطالبہ کیا کہ حیدرآباد میں ہنگامی طور پر ٹریفک نظام کی درستی کے عملی اقدامات کیے جائیں اور ٹریفک پولیس و پولیس کی عملداری قائم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر عمل کرایا جائے ۔
ندیم قاضی