ایکسائزانٹیلی جنس پشاور نے آئس ہیروئن اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی‘ ملزم گرفتار

105

پشاور(اے پی پی)ایکسائزانٹیلی جنس پشاور نے آئس ہیروئن سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بناکر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ ایکسائز انٹیلی جنس نے موٹر وے انٹرچینج پشاورکے قریب ناردرن بائی پاس پر ناکہ بندی کررکھی تھی کہ اس دوران ایک گاڑی آتی دیکھائی دی جسے تلاشی کی غرض سے روکا گیا ‘گاڑی کے خفیہ کانوں سے ایک کلو آئس ہیروئن برآمد ہوئی‘ ایکسائزانٹیلی جنس پشاور نے ملزم کو تھانہ پہاڑی پورہ کے حوالے کرکے مقدمہ درج کرادیا۔