اسلام قبول کرنے سے پہلے زندگی میں کھوکھلا پن محسوس کررہا تھا،رگبی اسٹارسونی بل ولیمز

107

آکلینڈ(آئی این پی)نیوزی لینڈ کے مقبول اور دنیا کے مہنگے ترین رگبی اسٹار سونی بل ولیمز نے کہا ہے کہ دائرہ اسلام میں داخل ہونے سے میری زندگی مکمل ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے مقبول اور دنیا کے مہنگے ترین رگبی اسٹار سونی بل ولیمز کہتے ہیں کہ دس برس قبل میری زندگی میں شہرت تھی، رنگینیاں تھیں، لیکن میں کھوکھلا پن محسوس کرتا تھا۔برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے رگبی اسٹار نے کہا کہ چند لوگ چاہتے ہیں کہ میں اسلام قبول کرنے پر شرمندگی کا اظہار کروں لیکن مجھے فخر ہے کہ مجھے اللہ مل گیا۔سونی بل ولیمز نے اللہ تعالی کی تعریف بیان کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ کا مطلب سب کچھ ہے، پانی کا گلاس پینا الحمداللہ، آپ سے بات کرنے کا موقع ملنا الحمد اللہ ، بیوی اور بچوں سے ملنا الحمداللہ، میرا خالق ہمیشہ میرے ذہن میں رہتا ہے۔سونی بل ولیمز نے کہا کہ عمرے کی ادائیگی بہت ہی منفرد تجربہ تھا، مکہ میں بیت اللہ کے سامنے ہونا اور مدینہ کے سکون کی بات ہی کچھ اور ہے،ہر رنگ اور نسل کے لوگ احرام میں ہوتے ہیں جو مساوات کی بہترین مثال ہے۔