حیدری بلوچ شہید عبدالخالق فٹبال ٹورنامنٹ کی چیمپئن بن گئی

47

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آل کراچی شہید عبدالخالق بلوچ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ گبول پارک زیراہتمام بابل اسپورٹس فٹبال کلب نوالین لیاری میں گزشتہ روز شاندار فائنل حیدر ی بلوچ بمقابلہ ینگ تغلق کے درمیان کھیلا گیا جو حیدر ی بلوچ نے2-0سے جیت کرکیش پرائز1لاکھ روپے، ٹرافی اور ٹریک سوٹ کی حقدار ٹھہری۔ فائنل ہارنے والی ٹیم ینگ تغلق کو کیش پرائز 50 ہزار ٹرافی ا ور ٹریک سوٹ دیے گئے ۔ میچ کو شائقین فٹبال کی بڑی تعداد نے دیکھا۔فائنل میں دونوں ساؤتھ سے تعلق رکھنے والی ٹیموں کے مابین ٹرافی کے لئے ٹاکرا ہوا ۔ فائنل کا آغاز تیز رفتاری سے ہوا دونوں ٹیموں کے فاروڈز نے ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑ حملے کئے اور سبقت حاصل کرنے کے لئے کئی اچھی موومنٹ بنائی خاص کرحیدر ی بلوچ کی طرف سے خوبصورت موومنٹس دیکھنے کو ملے ۔پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ اس فائنل کے مہمانان گرامی یوسف بلوچ سینیٹر پاکستان پیپلز پارٹی ،میر راشد کلمتی اور ملک محمد فیاض DMC ساؤتھ تھے، جن کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا۔ ان کے ہمرا ہ سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رحیم بخش بلوچ،ظفر اقبال بلوچ، ڈسٹرکٹ ویسٹ سلیم پٹنی، ڈسٹرکٹ سنٹرل نیشنل ریفری بشیر احمد،غفار بلوچ ،داد رحیم بلوچ سابق یوسی ناظم لیاری،حبیب حسن یوسی ناظم، مراد بخش بلوچ تھے۔لیاری امن فٹبال گروپ کے طرف سے رمضانیہ اسپورٹس فٹبال کلب کے کوچ اور پاکستان فٹبال ٹیم کے انٹر نیشنل کھلاڑی عزیز بلوچ کے استادخیر محمد خیرو جو کہ آج کل فالج کی وجہ سے معذرو ہیں ان کو 50 ہزارکیش دیے۔ کھیل کے دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین فٹبال سے بھر ہوئے گرائونڈ میں داد وصول کی ، کھیل کے 54ویں اور 78 ویں منٹ میں حیدر ی بلوچ کے واجد مراد نے دو گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی ۔میچ کے آخری وسل تک اسکور 0-2 رہا ۔ حیدر ی بلوچ ساؤتھ نے 0-2سے جیت کرکیش پرائز1لاکھ روپے ٹرافی حاصل کرلی۔ میچ کا مین آف دی میچ ایوارڈ حیدر ی بلوچ کے عباس علی کو دیا گیا۔