قومی ٹیم کی برسبین میں ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں شروع

37

برسبین(جسارت نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم نے گابا برسبین میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری شروع کر دی۔قومی ٹیم نے تین گھنٹے کے پریکٹس سیشن میں بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں اور مختلف شعبوں میں خامیاں دور کرنے کے ساتھ ٹیسٹ کے لیے بہترکمبی نیشن تشکیل دینے کی بھی کوشش کی۔ کوچ مصباح الحق کی توجہ دورے میں اب تک ناکام پلیئرز پر مرکوز ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے برسبین کے گابا کرکٹ گرائونڈ میں میزبان آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری شروع کر دی۔ دومیچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ جمعرات21 نومبرسے گابا میں شیڈول ہے جہاں پاکستان کبھی نہیں جیت سکا۔ دوسرا ڈے نائٹ میچ 29 نومبر سے ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم نے باقاعدہ پریکٹس کا آغاز کر دیا۔ دو پریکٹس میچز میں اسد شفیق نے دو سنچریز بنائیں۔ بابراعظم نے سنچری اور ففٹی اسکور کی شان مسعود نے بھی دونصف سنچریاں بنائیں۔ کوچ مصباح الحق کی توجہ اب تک پرفارم نہ کرنے والے بیٹسمینوں پر مرکوز ہے۔کپتان اظہر علی حارث سہیل دورے پر اب تک ناکام ہیں۔ اظہر علی بخار کی وجہ سے دو روزہ میچ میں شرکت بھی نہیں کر سکے۔توقع ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں محمد عباس کے ساتھ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ پر مبنی پیس اٹیک کو موقع دیاجائے گا۔نسیم شاہ نے والدہ کی وفات کے باوجود تین روزہ میچ کے آٹھ اوورز میں اپنی رفتار اورموومنٹ سے متاثر کیا تھا۔