فیڈریشن آف رئیلٹرز کے 2دھڑے متحد ، عہدیداروں کا انتخاب

356

اسلام آباد( نمائندہ جسارت) ملک بھر کی رئیل اسٹیٹ بزنس سے وابستہ کاروباری حلقوں کی ملک گیر تنظیم فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کے دونوں دھڑے متحد ہوگئے اور اتفاق رائے سے مسرت اعجاز احمد خان کو چیئرمین اور سردار طاہر محمود کو صدر منتخب کرلیا گیا، تقریب پیر کو اسلام آباد میں ہوئی جس میں کراچی‘ اسلام آباد‘ لاہور اور دیگر شہروں سے فیڈریشن کے عہدیدار شریک ہوئے ،اتفاق رائے ہوجانے کے بعد الیکشن کمیشن کے ارکان عابد خان‘ اسرار الحق مشوانی نے فیصلے کا اعلان کیا اتفاق رائے سے جو فیصلے ہوئے ہیں ان کے مطابق دیگر عہدیداروں میں ناصر جاوید پیٹرن انچیف پنجاب، گل نجیب عباسی پنجاب سے وائس چیئرمین‘ سید کاشف صغیر شاہ‘ سینئر نائب صدر سائوتھ زون سندھ، شاہد محمود سینئر نائب صدرنارتھ زون، محمد احسن ملک نائب صدر‘ امیر حمزہ نائب صدر بلوچستان ،رانا محمد اکرم نائب صدر اسلام آباد، عرفان عالم نائب صدر سندھ، علی اکبر آفریدی نائب صدر کے پی کے، ملک حبیب ایگزیکٹو ممبر اسلام آباد،ذولقرنین عباسی ایگزیکٹو ممبر اسلام آباد، محمد نعیم ایگزیکٹو ممبر پنجاب، میاں محمد مبشر سعید ایگزیکٹو ممبر پنجاب، مہر شہباز ایگزیکٹو ممبر پنجاب، طارق گجر ایگزیکٹو ممبرپنجاب،محمد جاوید خٹک ایگزیکٹو ممبرکے پی کے، اصغر خان ایگزیکٹو ممبرکے پی کے، انجینئر عامر شاہ ایگزیکٹو ممبر ،کے پی کے، محمد اسماعیل شیخ ایگزیکٹو ممبر سندھ‘ آغا شاہ گل ایگزیکٹو ممبر سندھ‘ صابر شاہ ایگزیکٹو ممبر سندھ‘ قاسم خان ایگزیکٹو ممبر بلوچستان‘ امام بخش ایگزیکٹو ممبر بلوچستان‘ راحیل ہارون گروپ لیڈر سندھ منتخب کیے گئے ہیں۔