وزیر اعظم کا سچ بلاول کو گولی کی طرح لگا ہے، فردوس عاشق ایوان

91

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کا سچ بلاول کو گولی کی طرح لگا ہے، پرویز مشرف سے این آر او لینے والے کس نظریہ کی بات کرتے ہیں، عمران خان قوم کے ہیرو، پاکستان کا چہرہ اور نوجوانوں کی امید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گھسے پٹے نظام سے جونکوں کی طرح جڑے سیاسی جماعتوں کو خدشہ ہے کہ عمران خان کامیاب ہو گئے تو ان کی ’’لائسنس ٹو کرپشن‘‘ کی سیاست دفن ہو جائے گی۔ کرپشن کے خلاف وزیر اعظم کا عزم غیر متزلزل ہے اور رہے گا۔علاوہ ازیںڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارتی ریٹائرڈ جنرل کی ٹی وی پر کشمیری خواتین کے ریپ کی حمایت کے گھٹیا بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ بھارتی فوجی بی جے پی کے کارندے بن چکے ،عالمی برادری بھارتی فوج کیخلاف سخت ردعمل کا اظہار کرے۔ قاتل اورغاصب مودی حکومت کے ان دعوؤں کی کھلی تردیدہیں کہ کشمیر میں زندگی معمول پرآگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلام پیش کرتے ہیں اپنی کشمیری ماؤں اوربہنوں کوجنہوں نے جرات، شجاعت اور بہادری سے بھارتی جبر و ظلم کا مقابلہ کیا۔ جدوجہدآزادی میں ان کی قربانیاں اورخدمات تاریخ کاناقابل فراموش باب ہیں۔