پاک قطر تکافل اور ایمان اسلامک بینک کے درمیان معاہدہ

1038
سی ای او پاک قطر جنرل تکافل زاہد اعوان اور ڈائریکٹر ایما ن اسلامک بینک جواد ماجد خان معاہدے کے موقع پر اس طرح کی شراکت داری اسلامی مالیات کی صنعت کی ترقی میں مدد فراہم کرے گی۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک قطر جنرل تکافل نے حال ہی میں ایمان اسلامک بینکنگ (سلک بینک کی اسلامک ونڈو بینکنگ آپریشنز )کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت پاک قطر جنرل تکافل ایمان اسلامک بینک کے صارفین کو حادثاتی تکافل (Personal Accident Takaful)اور اے ٹی ایم سے کیش نکلوانے کے دوران کسی حادثے کی صورت میں تکافل کی سہولت فراہم کرے گی۔ معاہدے پر پاک قطر جنرل تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زاہد اعوان اور ڈائریکٹر ایمان اسلامک بینک جواد ماجد خان نے دستخط کیے۔ اس موقع پر دونوں کمپنیوں کے سینئر آفیشل بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پاک قطر جنرل تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زاہد اعوان نے کہاکہ یہ معاہدہ پاک قطر جنرل تکافل اور ایمان اسلامک بینک کے درمیان کاروباری تعلقات کو توسیع دینے اور عوام میں تکافل کے بارے میںشعور اجاگر کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔