پاکستان اسٹاک میں تیزی 71.60 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ

111

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز غیرمعمولی تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی 9بالائی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میںسرمایہ کاری مالیت میں1کھرب45ارب16کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت 26.29 فیصدزائدجبکہ71.60فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری اورپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈکمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،توانائی،سیمنٹ،فوڈز،اسٹیل اورکیمیکل سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکی پرکشش قیمتوں پرخریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میںاوردوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس38452پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے باعث کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرارنہ رہ سکاتاہم تیزی کا تسلسل سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس827.67پوائنٹس اضافے سے 38411.56پوائنٹس پر بندہوا۔پیر کومجموعی طور پر 412 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے295کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،98کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 1 کھرب 45 ارب 16 کروڑ 97لاکھ40ہزار706روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر73کھرب59ارب94 کروڑ 88 لاکھ 44 ہزار1روپے ہوگئی۔پیرکومجموعی طور پر46 کروڑ 60لاکھ79ہزار440شیئرزکا کاروبارہوا،جوجمعہ کی نسبت9کروڑ70لاکھ40ہزار604 شیئرززائد ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے یونی لیورفوڈزکے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت283.00روپے اضافے سے 7000.00 روپے اورپاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت 99.00 روپے اضافے سے2498.50روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت360.00روپے کمی سے6940.00روپے اورنیسلے پاک کے حصص کی قیمت300.00روپے کمی سے6276.25روپے ہوگئی ۔
پیرکوبینک آف پنجاب کی سرگرمیاں 3 کروڑ 76 لاکھ 1ہزارشیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت32پیسے اضافے سے11.26روپے اورکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں2کروڑ83لاکھ86ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت19پیسے اضافے سے4.31روپے ہوگئی۔پیرکوکے ایس ای30انڈیکس403.91پوائنٹس اضافے سے17744.44پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1329.26پوائنٹس اضافے سے62549.91پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس534.26پوائنٹس اضافے سے27248.29پوائنٹس پربندہوا ۔