ایف پی سی سی آئی کا ایکو چیمبر آف کامرس کانفرنس کا انعقاد ناکام ہوگیا،مرزا عبدالرحمان

120

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایف پی سی سی آئی کے سابقہ نائب صدر ،گروپ لیڈر اٹک چیمبرآف کا مرس ، یوبی جی گروپ لیڈر مر زاعبد الرحمان نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کاایکو چیمبرآف کا مرس کانفرنس کاپاکستان اجلاس اور سالانہ اچیومنٹ ایوارڈ د نیا اور پاکستان کی ٹریڈ باڈیز و تاجر تنظیموں کے ساتھ ایک بھونڈا مذا ق ہے ۔ دو روز قبل ایف پی سی سی آئی کی نا اہل قیادت نے پاکستان کی ٹریڈ باڈیز اور بزنس کمیونٹی کو دنیا بھر میں رسوا کردیا ہے ۔مرزا عبد الرحمان نے کہا کہ چند روز پیشتر یو بی جی کی نا اہل کچن کیبنٹ نے ایکوکانفرنس جو کہ گز شتہ تیس سال بعد پاکستان میں ہونا قرار پائی تھی ،کراچی میں 13اور 14نومبر کو ایکو چیمبرآف کا مرس کانفرنس منعقد کر ڈالی جس میں اکثریت ٹریڈ باڈیز و چیمبرز آف کامرس کو مد عو نہ کیا گیا ، صرف چند اپنے من پسند حواریوں کو بلا یا گیا جبکہ اس کانفر نس میں دنیا کے تمام 52 اسلامی ممالک کے سربراہان کو شامل ہو نا تھا وہاں صرف چند ممبر اسلامی سربراہ کے نمائندگان شامل ہوئے اور اتنا بڑا ایونٹ ایک محدود طریقہ سے ہوا ، نہ تو ایکوممالک کے اکثریتی چیمبرز کے سربراہان نے شرکت کی اور نہ ہی پاکستان سے چیمبرز اور ٹریڈ باڈیز شامل ہوسکے ۔ اسلامی سربراہ کا دفتر تیس سال قبل محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے ذاتی کوششوں اور اُس وقت ایف پی سی سی آئی کے عہدیداران کے تعاون سے پاکستان میں اس کا صد رمقام قائم کیا گیا تھا ۔ آج پہلی مرتبہ پاکستان کی باری تھی جو کہ نا اہل قیادت کی وجہ سے بری طرح نا کام ہو گئی ، اگر اسلامی مما لک کے وفود اس کا نفر نس میں شریک ہوتے اور کاروباری میٹنگز ہوتی تو ملک میں امپورٹ ایکسپورٹ کے موا قع آتے اور ملکی زرمبادلہ میں خا طر خواہ اضا فہ ہوتا لیکن یو بی جی کی کچن کیبنٹ نے بری طرح اسلامی سربراہی کا نفرنس کے ایونٹ کو بری طرح نا کام بنا دیا ، جس کا کسی بھی ٹریڈ باڈیز اور حکومتی سربراہ کو پتہ نا چل سکا ،صرف وفاقی مشیر دائود رزاق کو مدعو کیا گیا جنہیںایف پی سی سی آئی نے کچھ عرصہ قبل پریس کا نفر نس کرکے حکومت سے نکا لنے کا مطا لبہ کیا تھا ، اب انھیں بلا کر یو بی جی کی کچن کیبنٹ نے اپنا ہی تھوکا ہوا چاٹا اور اُن ہی کے ہاتھوں اپنے من پسند افرا د کو ایوارڈ سے نوازاگیا ، جب بھی کوئی فنکشن ہوتا ہے صدر مملکت کو مدعو کیا جاتا ہے حا لا نکہ ڈی جی ٹی او اچیومنٹ ایوارڈز کو غیر قا نونی قرار دے چکے ہیں کیونکہ ان ایوارڈز کے بہانے ایف پی سی سی آئی کی لیڈ ر شپ یو بی جی کی کچن کیبنٹ ایوارڈ بیچتی ہے ۔ ان ایوارڈ ز میں صرف ان چیمبرز اور ٹریڈ باڈیز کو مدعو کیا جاتا ہے جو ایوارڈز خریدتے ہیں ،امسال الیکشن 27دسمبر کو ہے اور اس مرتبہ پاکستان کے تمام ٹریڈ باڈیز اور چیمبرز اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرکے اس نا اہل قیادت سے ہمیشہ کے لیے چھٹکارا حا صل کریں ۔