جے ایس بینک کی میزبانی میں ڈاکٹر عشرت حسین کے ساتھ بک ٹاک

436
ڈاکٹر عشرت حسین، جے ایس بینک کے صدرباسر شمسی اور دیگرسندھ یونیورسٹی میںمنعقدہ بک ٹاک کی تقریب میں موجود ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)علاقائی آرٹس اور خواندگی کو فروغ دینے کے حوالے سے جے ایس بینک نے ڈاکٹر عشرت حسین، اعجاز اے قریشی اور ندیم حسین کی تصنیف کردہ کتاب کے بارے میں بک ٹاک کی میزبانی کی۔ تقریب میں جے ایس بینک کے صدر و سی ای او باسر شمسی، جے ایس بینک کے چیف آف اسٹاف عمران شیخ، سندھ یونیورسٹی کے پروفیسرز و طلباء اور صحافیوں نے شرکت کی۔ سندھ کی معیشت کے مختلف پہلوئوں سمیت سماجی و اقتصادی مسائل پر روشنی ڈالی گئی ہے جس نے سندھ کو گھیر رکھا ہے اور ان چیلنجزسے نمٹنے کے لیے کثیر الجہتی حکمت عملی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ جے ایس بینک کے صدر و سی ای او باسر شمسی نے اس موقع پر کہا کہ جے ایس بینک پاکستان کے عوام کو مشغول کرنے کے لیے ترقی پسند اور پائیدار اقدامات کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ ’’سندھ کی جدید معیشت‘‘ میں اس دور کی عکاسی کی گئی ہے جب سندھ معاشی ترقی کا مرکز تھا اور اس نے دوسروں صوبوں سے اپنا مسابقتی فائدہ کیسے کھویا۔ انہوں نے کہا کہ کتاب میں عمدہ اقدامات تجویز کیے گئے ہیں جو سندھ کی معاشی بحالی میں نمایاں کردار ادا کرے گی اور اس کے کھوئے ہوئے مقام کو دوبارہ حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جے ایس بینک پاکستانی مصنفین اور ان کے کام کو اجاگر کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے۔ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی جانب عملی کردار کے لیے پرعزم رہتے ہوئے بینک آرٹس اور ادب کا حصہ بنتے ہوئے اثر پذیری کے اس سفر کو جاری رکھنے کے لیے پرامید ہے۔