پاک فوج کا شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ

413
راولپنڈی: 650کلو میٹر ہر قسم کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والا شاہین ون اپنے ہدف کی طرف بڑھ رہا ہے

راولپنڈی ( آن لائن ) پاکستان نے زمین سے زمین تک حملہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے شاہین ون بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مشق کے طور پر میزائل کے تجربے کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل تیاریوں کو آزمانا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شاہین ون میزائل 650 کلو میٹر تک حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔بیان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، چیئرمین نیسکام، اسٹریٹجک پلانز ڈویڑن سے تعلق رکھنے والے سینئر افسرانسمیت سائنسدانوں اور انجینئرز کی موجودگی میں یہ تجربہ کیا گیا۔