آرمی چیف قمرجاوید باجوہ سے ترک جنرل یاسر گولر کی ملاقات

110

راولپنڈی (صباح نیوز) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات ہوئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹر کرتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ دونوں عسکری رہنمائوں کے درمیان ملاقات کے دوران باہمی دفاعی تعاون کو فروغ دینے سے متعلق بات چیت کی گئی‘ ملاقات کے دوران خطے کی سیکورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میجر جنرل آصف غفور کے مطابق ملاقات کے دوران ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل یاسر گولر نے خطے میں امن و امان کے لیے پاک فوج کو کوششوں کو سراہا۔