وزیراعظم کا آئندہ ماہ تین ممالک کے دورے کا امکان

169

وزیراعظم عمران خان کے آئندہ ماہ بحرین، سوئٹزرلینڈ اور ملائیشیا کے دورے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے آئندہ ماہ تین ممالک کے دورے کا امکان ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم15 دسمبر سے 21 دسمبر تک 3غیر ملکی دورے کریں گے،عمران خان 16 دسمبر کو 2 روزہ دورے پر بحرین ، 17 دسمبرکو 2روزہ دورےپرسوئٹزرلینڈجائیں گے،جہاں وہ جنیوا میں پناہ گزینوں پرعالمی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان 19 دسمبر کو 3روزہ دورے پر ملائشیا جائیں گے اور 21 دسمبر کو وطن واپس پہنچیں گے۔