کابینہ میں ردو بدل، کابینہ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا

121

کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزرا کے قلمندان میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق خسرو بختیار سے وزارت منصوبہ بندی کا قلمدان واپس لے کر اسد عمر کو منصوبہ بندی و ترقی اور اصلاحات کا قلمدان دیا گیاجبکہ خسرو بختیار کووفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ اینڈ سیکیورٹی کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ اینڈ سیکیورٹی صاحبزادہ محبوب سلطان سےقلمدان واپس لے کر انہیں وزیر سیفران بنا دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز معاون خصوصی  فردوس عاشق اعوان اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ خسرو بختیار کو وزارت پٹرولیم کا قلمدان سونپنے کافیصلہ کیاگیا ہے۔