سیسی آفیسرزویلفیئرایسوسی ایشن کے زیراہتمام محفل میلاد

141

علامہ نسیم احمد صدیقی نے عظمت رسول ؐ کا فلسفہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ محسن انسانیت محسن خلاقیت ہیں جن کو آپ ؐ سے محبت ہے وہ تو مانتے ہی ہیں اور جو نبیؐ کے نہ ماننے والے ہیں وہ بھی مانتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سندھ سوشل سیکورٹی ہیڈآفس میں سیسی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن عید میلادالنبی ؐ کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں کمشنر سیسی کاشف گلزار شیخ نے اپنے خطاب میں سیسی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقدہ محفل میلاد کو سراہا۔ آخر میں سیسی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر ندرت بلند اقبال نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس سے پہلے بارگاہ رسالت میں الحاج صدیق اسماعیل،محمودالحسن اشرفی، قاری عبدالقادر، حافظ آفاق اور سیسی کے نعت خوانوں زاہدحسین اور محمدارشدحسین نے گلہائے عقیدت پیش کیے جبکہ تقریب کی نظامت کے فرائض تسلیم رضا نے بحسن و خوبی انجام دیئے۔