واپس لی جائے‘ راجہ مناف,FIR 

240

پاکستان ریلوے ایمپلائز پریم یونین سی بی اے کراچی ڈویژن کی جانب سے ڈی ایس آفس کراچی سٹی میں احتجاجی مظاہرے میں مزدوروں نے بھرپور شرکت کی۔ پورے جوش و خروش کے ساتھ نعرے بازی کی۔ ریلوے مزدور اپنے دو ساتھیوں آر ٹی ایل الیکٹرک ملازم یار محمد، امتیاز کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے پر احتجاج کررہے تھے۔ انکوائری ہونے کے باوجود ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ریلوے پریم یونین سی بی اے کے رہنمائوں معین الدین، ملک عثمان، نذیر عالم، اکرام یوسف، امیر حمزہ، محمد دائود تنولی، اشتیاق احمد، جاوید تنولی، یاسر خان حسن زئی، محمد اشتیاق، حضور بخش (بخشی) نے احتجاجی مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ایف آئی آر واپس نہ لی گئی تو حالات خراب ہونے کی ذمہ دار ریلوے انتظامیہ ہوگی۔ ان رہنمائوں نے اعلان کیا ہے کہ مزدوروں کے ظلم اور زیادتی کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ آخر میں ڈویژنل صدر راجہ عبدالمناف نے کہا کہ پریم یونین ریلوے میں صنعتی امن چاہتی ہے۔