سیاحت کو بطور صنعت ترقی دینے کیلیے کوشا ں ہیں‘ وزیراعلیٰ پختونخوا

125

پشاور(آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ موجودہ صو بائی حکومت صوبے میں سیاحت کو بطور صنعت ترقی دینے کے لیے کوشا ں ہے‘ صوبے کے مختلف ریجنز میں صحت افزا اور سیاحتی استعداد کے حامل علاقوں تک عوام کی آسان رسائی یقینی بنانا اور سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے‘ اس سلسلے میں ہزارہ موٹر وے کاکردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں اراکین صوبائی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ سوات موٹروے کی توسیع، پشاور سے ڈی آئی خان موٹروے، چترال ٹو گلگت روٹ صوبے میں معاشی انقلاب کے ساتھ ساتھ پورے خطے میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔