نوازشریف کی حالت بدستور تشویشناک، مزید ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

78

لاہور (نمائندہ جسارت) سابق وزیراعظم نواز شریف کی حالت بدستور تشویشناک ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے مزید میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ۔شریف خاندان کے مطابق نواز شریف کی حالت بدستور تشویشناک ہے اور ان کو سفر کے قابل بنانے والی ادویات کے استعمال کے منفی اثرات کم نہیں ہوسکے۔ ان کے جسم پر خون کے دھبے اور سوجن کم نہ ہوسکی۔ خاندانی ڈاکٹرز کا کہنا
ہے کہ پلیٹ لیٹس کی تعداد برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں تو دل سمیت دیگر امراض کے بگڑنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔نواز شریف کی حالت کو دیکھتے ہوئے شریف فیملی نے نیشنل بلڈ اینڈ بون میرو ڈیزیزز کراچی کے سربراہ ڈاکٹر طاہر شمسی کی دوبارہ خدمات حاصل کر لیں ، جو سابق وزیراعظم کا دوبارہ طبی معائنہ کریں گے، ٹیسٹ رپورٹس کی روشنی میں نواز شریف کی ادویات میں ردوبدل کا امکان ہے۔
نوازشریف ٹیسٹ