سندھ حکومت نے مزید 2500 این جی اوز بند کرنے کی تیاری کرلی

223

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے 4 ہزار 693 این جی اوز کے بعد مزید 2500 این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی تیاریاں شروع کردیں۔ محکمہ سماجی بہبود کے سیکرٹری محمد نواز شیخ نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ میں 10 ہزار 500 این جی اوز میں سے صرف 4000 کے قریب کام کر رہی ہیں۔ رجسٹریشن منسوخ ہونے والوں میں سے ابھی تک کسی بھی این جی اونے سالانہ آڈٹ رپورٹ اور الیکشن رپورٹس جمع نہیں کرا ئیں۔ محمد نواز شیخ نے کہا کہ یکم دسمبر تک مزید این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے گی۔ تمام رجسٹرڈ این جی اوز کو اپنی کارکردگی بہتر بنانی ہوگی ورنہ رجسٹریشن منسوخ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ رابطہ نہ کرنے والی این جی اوز کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔