اراکین پریس کلب کیلئے الہ دین پارک میں ایک روزہ فیملی پکنک

198
الہ دین پارک میںفیملی پکنک کے موقع پر مجلس عاملہ پریس کلب کے اراکین کاانعام اللہ کے ساتھ گروپ فوٹو
الہ دین پارک میںفیملی پکنک کے موقع پر مجلس عاملہ پریس کلب کے اراکین کاانعام اللہ کے ساتھ گروپ فوٹو

کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)کراچی پریس کلب کے زیرِ اہتمام 16 نومبر بروز ہفتہ اراکین اور ان کے اہل خانہ کے لیے اے اے جوائے لینڈ، اور دی پیسیج کے تعاون سے الہ دین امیوزمنٹ پارک میں ایک روزہ فیملی پکنک کا اہتمام کیا گیا، جس میں پریس کلب کے2500 سے زائد ارکان اور اہل خانہ نے شرکت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے اے جوائے لینڈ اور دی پیسیج کے تعاون سے ہفتے کی صبح10 تا سہہ پہر 3 بجے الہ دین امیوزمنٹ پارک گلشن اقبال میں کراچی پریس کلب کے ارکان اور ان کی فیملی کی تفریح کے لیے انتہائی جدید جھولے، فن ٹرین، چیئر لفٹ کے علاوہ دیگر جھولے موجود تھے،ِ الہ دین پارک میں منعقدہ پکنک میںاراکین اور ان کے اہل خانہ کے لیے تمام جھولے ،کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر سہولیات مفت فراہم کی گئی تھیں۔ پکنک کے دوران مختلف سرگرمیوں نے بڑوں، بچوں اور خواتین کو مسلسل متوجہ رکھا، الہ دین پارک میںپکنک میں آنے والے کراچی پریس کلب کے ارکان اور ان کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ پکنک کے ذریعے صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا جو قا بل تحسین ہے، حکومت صحافیوں کی صحت مند سر گرمیوں کے لیے سہو لیا ت فراہم کر ے تاکہ صحافی بھی معاشرے کے لیے ایک صحت مند صحافی بن سکے،الہ دین پارک میں منعقدہ پکنک میں کراچی پر یس کلب کے صدر امتیاز خان فاران جنرل سیکر ٹری ارمان صابر،جوائنٹ سیکر ٹری حنیف اکبر،خازن راجہ کامران، عتیق الرحمن، کراچی یو نین آف جر نلسٹس دستور کے نائب صدور محمد رضوان بھٹی،شمس کیر یو،کے پی سی کے سابق سیکر ٹری مقصود احمد یو سفی، کے پی سی پریس اینڈ پبلی کیشن کمیٹی کے منیر عقیل انصار ی ،پکنک کمیٹی کے اراکین سمیت سینئر صحا فیو ں اور ان کے اہل خانہ کی بڑی تعداد تھی،اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران نے شہر قائد میں سستی، معیاری اور بہترین تفریحی سہولتیں شہریوں کو فراہم کرنے پراے اے جوائے لینڈ کے کردار کی تعریف کی اورکہا کہ ہمیں ایسی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ شہرمیں مزید سستی اور معیاری تفریحی سہولتیں شہریوں کو فراہم ہوسکیں۔انہوں نے اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے الہ دین امیوزمنٹ پارک میں کراچی پریس کلب کے اہل خانہ کے لیے پکنک کا انتظام کرنے پربھی انتظامیہ کو سراہا ہے۔کراچی پریس کلب کے سیکر ٹری ارمان صابرنے کہا کہ الہ دین پارک کی انتظامیہ مبارک باد کی مستحق ہے کہ انہوں نے پریس کلب کے ارکان اور ان کے اہل خانہ کو تفریح کے موقع فراہم کیے ہیں،انہوں نے کہا کہ الہ دین پارک کی ٹیم بہت اچھا کام کررہی ہے، ان کے تعاون سے پکنک کے نام سے ایک خوبصورت تفریح کا ا ہتمام کیا گیا ہے۔ یقینا ایسی تقریبات سے فیملی اور بچے محظوظ ہوتے ہیں جن کے لیے شہر میں تفریح کے موقع بہت کم ہیں۔