ضلع صوابی میں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری ، کاروبار زندگی معطل

180

صوابی (آئی این پی) ضلع صوابی میں ہفتہ کو دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا، جمعرات اور جمعہ کے درمیان شب شروع ہونے والے بارش کا سلسلہ ہفتہ کی سہ پہر تک بھی جاری رہا، ضلع بھر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ بارش سے سردی میں اضافہ ہونے کے علاوہ کاشت گندم کے فصل کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگا۔ اس بارش سے گندم اور دیگر کاشت فصلوں پر خوشگوار اثر پڑیگا۔ تاہم بارش سے کاروبار زندگی معطل رہی۔