عدالتی فیصلہ خواجہ آصف کے جھوٹ کی قلعی کھول دیتا ہے، فواد چودھری

90

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلہ خواجہ آصف کے جھوٹ کی قلعی کھول دیتا ہے، حیران ہوں یہ لوگ کس دیدہ دلیری سے اسمبلی میں جھوٹ بولتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے اپنے پیغام میں کہا کہ خواجہ آصف نے کہا حکومتی لاافسرکہتا ہے نوازشریف مرتا ہے تو مرجائے، عدالتی فیصلے کا پیرا 2 خواجہ آصف کے
جھوٹ کی قلعی کھول دیتا ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے پیرا 2 میں حکومتی لا آفیسرز کا مؤقف درج ہے، حیران ہوں یہ لوگ کس دیدہ دلیری سے اسمبلی میں جھوٹ بولتے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز خواجہ آصف نے دعویٰ کیا تھا کہ عدالتی اہلکار نے لا افسر سے نوازشریف کی ضمانت کی درخواست پر پوچھا جس پر لاافسر نے جواب دیا نوازشریف مر جائے ہمارا کیا جاتا ہے۔
فواد چودھری