عمرکوٹ، تیزگام حادثے کے ایک اور  شہید کی تدفین 11 دن بعد کردی گئی

118

عمرکوٹ (نمائندہ جسارت) تیزگام حادثے کے ایک اور شہید کی لاش 11 دن کے بعد پتھورو کے قریب اپنے گاؤں پہنچ گئی۔ عمرکوٹ 11 روز قبل تیزگام ٹرین کے ذریعے رائیونڈ تبلیغ کے اجتماع میں شرکت کرنے والی جماعت کے دو نوجوان عبدالجبار آریسر اور عبدالوحید آریسر حادثے میں شہید ہوگئے تھے، ان کی لاشیں اسی وقت پتھورو کے قریب گاؤں عبدالحکیم آریسر پہنچا دی گئی تھیں، جبکہ اس گاؤں کے تیسرے شہید کی گمشدگی کے بعد لاش جمعہ کو گاؤں حاجی عبدالحکیم آریسر پہنچ گئی، جہاں تدفین کی گئی۔