عبدالخالق فٹبال حیدری بلوچ ،بلوچ محمدن کو ہراکر فائنل میں داخل

218

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آل کراچی شہید عبدالخالق بلوچ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ ،گبول پارک زیراہتمام بابل اسپورٹس فٹبال کلب نوالین لیاری کراچی خصوصی تعاون لیاری امن فٹبا ل گروپ کے تحت گزشتہ روز شانداردوسراسیمی فائنل حیدر ی بلوچ ساؤتھ بمقابلہ بلوچ محمدن کے درمیان کھیلا گیا جو حیدر ی بلوچ ساؤتھ نے1-0سے جیت کر سپر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔آج اس میچ کو شائقین فٹبال کی بڑی تعداد نے دیکھا۔میچ کے آغاز سے دونوں ٹیموں نے معیاری کھیل کا مظاہرہ کیا خاص کرحیدر ی بلوچ کی طرف سے خوبصورت موومنٹس دیکھنے کو ملے ۔اس میچ میں شائقین فٹبال کو آغاز سے ہی جارحانہ کھیل دیکھنے کو ملا اور دونوں ٹیموں نے برتری حاصل کرنے کے لئے ایک دوسرے کے گول پر متعدد حملے کیے۔ پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ اس سیمی فائنل کے مہمان خصوصی سلطان بہادر صدر ڈسٹرکٹ ساؤتھ مسلم لیگ (ن)تھے، جن کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا۔ ان کے ہمرا ہ سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رحیم بخش بلوچ، مراد بخش بلوچ،عبداللہ خان سیکرٹری ڈسٹرکٹ ایسٹ ،اجمل کٹک ،داد رحیم بلوچ ،انٹر نیشنل کوچ غلام شبیربلوچ،بابو کریم بخش،بشیر،رحیم داد،طارق امام، یعقوب منگوپیر، ایوب عالم ،رفیق بوس،سا جد یوسف، حیدر،عبدالصمد جنگیان ،یاسین حبیب بینک،قاسم نیشنل بینک،رضا خان،سلطان، وحید کلری محمڈن ، گلزار احمد بلوچ ،رشید ، جاوید بلوچ ، نبی بخش، کوچ عبدالرحیم آدم ،چاچا محمد علی ،نورا،چا چا سعید،رضا خان ، ذوالفقار بھٹو ،کمپیئر ریاست علی، اخلاق احمد اور ابراہیم گلاب تھے۔کھیل کے دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف سبقت حاصل کرنے کی کوششیں کیں اور اس کوشش میں کھیل کے 54ویں منٹ میں حیدر ی بلوچ کے مجاہدنے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی ۔میچ کے آخری وسل تک اسکور 1-0 رہا ۔ حیدر ی بلوچ ساؤتھ نے1-0سے جیت کر سپر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ میچ کا مین آف دی میچ ایوارڈ حیدر ی بلوچ کے مجاہد کو دیا گیا۔ میڈیا کوار ڈینیٹر آفتاب بلوچ تھے۔اس میچ کوزوہیب آزاد نے سپروائز کیا۔