پولیو کے 3 نئے کیسز‘ خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد64ہوگئی

121

پشاور(اے پی پی)خیبر پختونخوا میں پولیو کے 3 نئے کیسزسامنے آئے ہیں جس کے بعد امسال صوبے میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 64 ہوگئی ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت کی یونین کونسل بخمل احمد زئی،ماشمنصوراوردر ہ تنگ کے بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان بچوں کے فُضلے کے نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کی لیبارٹری بھجوائے گئے جہاں تفصیلی تجزیے کے بعد ان بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ۔