بناسپتی گھی اور تیل

854

عام طور پر بناسپتی گھی کو اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتا ہے اور تیلوں کوکمتر سمجھا جاتا ہے حالانکہ ان ہی تیلوں کو مصنوعی طریقے پر جما کر گھی بنا دیا جاتا ہے ۔ گھی بنانے کے لیے انہیں کیمیاوی عمل سے گزرنا پڑتا ہے ۔ جن سے ان کی غذائیت بھی متاثر ہوتی ہے اور ان کیمیاوی اجزاء کی کچھ نہ کچھ مقدار بھی گھی میں باقی رہ جاتی ہے جو صحت کے لیے مضر ہے ۔ محض نفسیاتی تسکین کے لیے ہم ان بنیادی طور پر تیلوں کو گھی سمجھ کر استعمال کرتے رہتے ہیں ۔ ان کی قیمت بھی زیادہ ادا کی جاتی ہے اور فائدے بھی کم ہوتے ہیں ، بلکہ بعض امراض پیدا ہو جانے کے اندیشے بڑھ جاتے ہیں ۔ تیل بھی بہت صاف شفاف قسم کے استعمال کرنا مناسب نہیں ہے ۔ انہیں بھی مختلف قسم کے تیزاب ملا کر صاف کیا جاتا ہے ۔ اگر گہری رنگت لیے ہوئے تیل خریدے جائیں اور خالص ہوں تو انہیں استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔